فصل سوم : منافقین کی نفسیاتی خصائص
قرآن مجید وہ نکات جو منافقین کی نفسیاتی شناخت کے سلسلہ میں، روحی و نفسیاتی خصائص کے عنوان سے بیان کر رہا ہے، پھلی خصوصیت تکبر و خود محوری ہے۔
کبر کے معنی اپنے کو بلند اور دوسروں کو پست تصور کرنا، تکبر پرستی ایک اہم نفسیاتی مرض ہے جس کی بنا پر بھت زیادہ ہی اخلاقی انحرافات پیش آتے ہیں امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں۔
((ایاک والکبر فانه اعظم الذنوب والئم العیوب)) (171)
تکبر سے پرہیز کرو اس لئے کہ عظیم ترین معصیت اور پست ترین عیب ہے۔
کبر، اعظم الذنوب ہے یعنی عظیم ترین معصیت ہے کیونکہ تکبر ہی کے ذریعہ کفر نشو و نما پاتا ہے، ابلیس کا کفر اسی کبر سے وجود میں آیا تھا، جس وقت اسے آدم (ع) کے سجدہ کا حکم دیا گیا، اس نے خود کو آدم علیہ السلام سے بزرگ و برتر تصور کرتے ہوئے سجدہ کرنے سے انکار کردیا اور اس فعل کی بنا پر کفر کے راستہ پر چل پڑا۔
(ابی واستکبر و کان من الکافرین) (172)
اس نے انکار و غرور سے کام لیا اور کافرین میں ھوگیا۔
--------------
171. تصنیف الغرر الحکم، ص309۔
172. سورہ بقرہ/34۔