20%

منافقین سے قاطعانہ برتاؤ

منافقین سے مقابلہ کا ایک اور طریقہ ان کے ساتھ قاطعانہ برتاؤ اور غیر مصلحت آمیز سلوک ہے، جب تک منافقین کی جد وجھد قیل و قال کے مرحلہ میں ہے اسلامی نظام کو روشن فکری کے ذریعہ سے مقابلہ کرنا چاھئے لیکن جب منافقین تخریبی اعمال و حرکات انجام دینے لگیں تو شدت و قوت سے مقابلہ ہونا چاھئے۔

خداوند عالم آخرت میں منافقین سے قاطعانہ برتاؤ کا اعلان کرتے ہوئے صاحبان ایمان کو بھی ویسے ہی برتاؤ کرنے کا سبق سکھاتا ہے۔

(ان المنافقین فی الدرک الا سفل من النار) (270)

بے شک منافقین جھنم کے سب سے نچلے طبقہ میں ہوں گے۔

اسی بنا خداودند متعال قرآن میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خطاب کرتے ہوئے فرما رہا ھے:

(یا ایها النبی جاهد الکفار والمنافقین واغلظ علیهم) (271)

پیامبر! آپ کفار اور منافقین سے جھاد کریں اور ان پر سختی کریں۔

--------------

270. سورہ نساء/145۔

271. سورہ توبہ/73، سورہ تحریم/9۔