عرض مترجم
((نٓ و القلم و ما یسطرون))
ابراہیم زمن، شہنشاہیت شکن، حضرت امام خمینی (رح) کی قیادت و رہبری میں رونما ہونے والا عظیم اسلامی انقلاب جس نے افکار شرق اور سیاست غرب کو تہ و بالا کر کے رکھ دیا، جس نے عالم اسلام کو نئی حیات و وقار عطا کیا، اس انقلاب کی کامیابی کے بعد، اسلامی تھذیب و تمدن، فرھنگ و ثقافت، افکار و اخلاق کو اہل جہاں تک پہونچانے کے لئے، جہاں اور اہم اسلامی ادارے وجود میں آئے، مجمع جھانی اہل بیت علیہم السلام نے بھی صفحۂ ھستی پر قدم رکھا اس عالمی ادارہ کے بلند اغراض و مقاصد میں سے ایک، معارف اہل بیت علیہم السلام کے تشنگان کو سیراب کرنا ہے، اس مقدس ھدف و مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے دنیا کی ھزاروں رائج زبانوں میں اہل بیت اطھار علیہم السلام کے افکار و اخلاق، افعال و گفتار، رفتار و کردار کو تحریری شکل میں پیش کیا جاتا ہے اسی رائج زبانوں میں ایک اردو بھی ہے، اس عالمی ادارے کی طرف سے اردو زبان میں اب تک قابل توجہ اعداد میں کتب شائع ھوکر منظر عام پر آچکی ہیں۔
آپ کے پیش نظر کتاب "قرآن اور چھرہ نفاق" فارسی کتاب "سیمای نفاق در قرآن" کا اردو ترجمہ ہے، حقیر نے تمام ھمت کے ساتھ کوشش کی ہے کہ مطلب و مفھوم کتاب کو سادے، آسان، عام فھم الفاظ میں پیش کرے، غیر مانوس اور ذھن گریز کلمات سے پرہیز کیا گیا ہے۔