7%

۵۔بڑے بڑے کتب خانوں کوآگ لگانا:

افسوس ناک ترین کام جو وہابیوں نے انجام دیا جس کے بدترین آثار اب بھی باقی ہیں وہ ایک عظیم کتاب خانہ (المکتبة العربیة )کو آگ لگانا تھا جس میں ساٹھ۶۰ہزارسے زیادہ انتہائی قیمتی اورکم نظیر کتب موجود تھیں اس کے علاوہ چالس ۴۰ہزارخطی نسخے ایسے تھے جو کہیں اورموجود نہ تھے جن میں زمانہ جاہلیت ،یہود، کفار قریش اوراسی طرح علی علیہ السلام ، ابوبکر ، عمر ، خالد بن ولید ، طارق بن زیاداوربعض دیگر اصحاب پیغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کے خطی آثار اورعبداللہ بن مسعود کے ہاتھ سے لکھا ہوا قرآن مجید تھا ۔

اسی طرح اس کتاب خانہ میں رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کا مختلف قسموں کا اسلحہ اورظہور اسلام کے وقت پرستش کئے جانے والے بت مانند لات ، عزی ، مناة ، اورہبل موجود تھے ۔

(ناصر السعید)نے ایک مورخ کے قول کو نقل کیا ہے کہ جب وہابی نے جب قابض ہوئے تو انہوںنے یہ بہانہ بناکر اس کتاب خانہ کو راکھ کردیا کہ اس کے اندرکفریات موجود ہیں ۔( ۱ )

۶۔مدنیہ منورہ پرقبضہ :

سعود نے ۱۲۲۰ھ یا۱۲۲۱ھمیں مدینہ منور ہ پرحملہ کیا اورڈیڑھ سال کے محاصرہ کے بعد سرانجام اس شہر مقدس پرقبضہ کرلیا روضہ رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم میں موجود تمام قیمتی اشیاء کو لوٹ لیافقط مسلمانوں کے خوف سے قبر مقدس پیغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پرتجاوز کرنے سے پرہیزکیا۔

انہوں نے الماس ، یاقوت اورگرانبہاجواہرات سے بھرے چارصندوق غنیمت بنائے جن میں زمرد سے بنے ایسے چار شمعدان تھے جن میں شمع کے بجائے الماس کے دمکتے ہوئے ٹکڑے رکھے جاتے اورایک سوشمشیر جن کے غلاف خالص سونا اورالماس ویاقوت سے اوردستے زمرد سے مرصع تھے جن کی قیمت کااندازہ نہیں لگایاجاسکتا ۔( ۲ )

____________________

(۱)تاریخ آل سعود ،۱:۱۵۸کشف الارتیاب :۵۵،۱۸۷و۳۲۴ اعیان الشیعہ ۲:۷،

الصحیح من سیرة النبی الاعظم ۱:۸۱ آل سعود من این الی این :۴۷.

(۲)فرقہ وھابی وپاسخ بہ شبہات آنھا۔مقدمہ علی دوانی :۴۰.