افکار وہابیت انصاف کے ترازو پر
۱۔ ابن تیمیہ اور وہابیوں کے اقوال قرآن و سنت کے مخالف ہیں :
جسمانیت خدا کے اثبات کے بارے میں ابن تیمیہ اور اس کے وہابی پیروکاروں کے اقوال قرآن و سنت کے مخالف ہیں اس لئے کہ آیت شریفہ:( لَیْسَ کَمِثْلِهِ شَیْئ ) ( ۱ )
ترجمہ :اس کے مثل کوئی شیء نہیں ۔
واضح طور پر بیان کر رہی ہے کہ خدا کا کوئی مثل نہیں ، اور نیز آیت شریفہ( قُلْ هُوَ ﷲ أَحَد ) ( ۲ )
خداوند متعال کے بے مثل ہونے پر دلالت کر رہی ہے۔
حاکم نیشاپوری متوفیٰ ۴۰۵ ہجری نے ایک روایت میں ابی ابن کعب سے نقل کیا ہے :
مشرکین نے رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم )سے خدا کا نسب بیان کرنے کا تقاضا کیا توخدا وند متعال نے سورۂ توحید نازل کی اور فرمایا :
اے پیغمبرصلىاللهعليهوآلهوسلم ! ان مشرکین سے کہہ دے :( قُلْ هُوَ ﷲ أحَد ﷲ
____________________
(۱) سورۂ شوریٰ: ۱۱.
(۲) سورۂ اخلاص : ۴.