ایمان اور اسلام میں فرق
اس آیت شریفہ میں ایمان کو اسلام کے بعد کا مرحلہ شمار کیا گیا ہے یعنی ایمان خاص ہے اور اسلام عام ہے ۔
راغب اصفہانی مفردات میں لکھتے ہیں :
''الاسلام : الدخول فی السلم ، وهو ان یسلم کل واحد منهما ان یناله من الم صاحبه '' .( ۱ )
اسلام ، سلامتی میں داخل ہونا ہے یعنی تو حید و رسالت کے اقرار سے انسان ایک دوسرے کے ضرر سے محفوظ ہوجاتا ہے ۔
ابن جریر اس آیت شریفہ کی تفسیر میں زہری سے نقل کرتا ہے :
اسلام خدا کی وحدانیت کی شہادت و گواہی دینا ہے اور ایمان قول کے ساتھ عمل کا نام ہے ۔( ۲ )
اسلام سلامتی میں داخل ہونا اور شہادتین کے اظہار سے مسلمانوں کے ساتھ جنگ سے بچنا ہے خدا وند متعال کا یہ قول جو نئے مسلمانوں کے ایک گروہ سے فرمایا:( وَلَمَّا یَدْخُلِ الْإِیمَانُ فِی قُلُوبِکُمْ ) ( ۳ ) ابھی ایمان تمہارے دلوں میں
داخل نہیں ہوا ہے ۔
____________________
(۱) مفردات راغب ، مادہ سلم
(۲) زہری سے نقل ہوا ہے :''الاعراب آمنا قل لم تومنوا ولکن قولوا اسلمنا قال : ان الاسلام الکلمة والایمان العمل، ''جامع البیان ۲۶: ۱۸۲ شماره ۲۴۶۰۷. (۳) سورهٔ حجرات : ۱۴.