21%

مقدمے (یہ حکم بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے ) صحیح ہیں جن کا نتیجہ یہ حکم گمراہی اور دین سے خارج ہے ۔ خود بخود ثابت ہو جائے گا ۔

اورا س جملہ ''کل بدعة ضلالة '' سے آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کی مراد ہر وہ نیا کام ہے جس پر شریعت میں کوئی دلیل خاص یا عام موجود نہ ہو ۔( ۱ )

روایات شیعہ کی روشنی میں بدعت

کتب شیعہ میں بھی بدعت کی مذمت اور اس سے جنگ کرنے کے بارے میں متعدد روایات وارد ہوئی ہیں جن میں سے چند ایک کی طرف اشارہ کر رہے ہیں :

۱۔ بدعت ،سنت کی نابودی کا باعث :

حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں :''ما احدثت بدعة الا ترک بها سنة (۲) جب بھی کوئی بدعت ایجا د ہوتی ہے تو اس کی وجہ سے ایک سنت نابود ہو جاتی ہے ۔

۲۔ بدعت گذار پر خدا ، ملائکہ اور لوگوں کی لعنت ہے :

امام محمد باقر علیہ السلام پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم )سے نقل کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:

____________________

(۱)کل بدعت ضلاله ،قاعدة شرعیه کلیة بمنطوقهاومفهومهااما منطوقها فکان یقال حکم کذابدعة وکل بدعةضلالة فلاتکون من الشرع لان الشرع کله هدی فان ثبت ان الحکم المذکوربدعة صحت المقدمات وانتجتاالمطلوب والمرادبقوله ،کل بدعة ضلالة ، مااحدث ولادلیل له من الشرع بطریق خاص ولاعام ، فتح الباری ۱۳:۲۱۲

(۲)نہج البلاغہ ، خطبہ :۱۴۵ ؛ مستدرک الوسائل ۱۲: ۳۲۴؛ بحار الانوار۲: ۲۶۴.