صورت کو قبر پر ملنا شروع کیا اتنے میں حسن وحسین (علیہما السلام)کو دیکھا کہ وہ اپنے نانا کی قبر مبارک کی طرف آرہے ہیں انھیں آغوش میں لیا اور بوسے دینے لگے ۔
۸۔ حنبلیوں کے بزرگ کا امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی قبر سے متوسل ہونا :
اہل سنت کے بہت بڑے عالم دین خطیب بغدادی لکھتے ہیں :
ابو علی خلال متوفیٰ ۲۴۲ ہجری کہتا ہے :( ۱ )
''ماهمتنی امر فقصدت قبر موسیٰ بن جعفر فتوسلت به الا سهل الله تعالیٰ لی ما احب '' .( ۲ )
مجھے جب بھی کوئی مشکل پیش آتی تو حضرت موسیٰ بن جعفر علیہ السلام کی قبر پر جاکر متوسل ہوتااور مشکل برطرف ہو جاتی۔
۹۔ قبر امام علی رضا علیہ السلام ، بزرگان اہل سنت کی زیارت گاہ :
محمد بن مومل کہتا ہے :
اہل حدیث کے امام ابن حزیمہ اور بہت سے اساتیذ و بزرگان کے ہمراہ طوس
____________________
(۱)مزی نے یعقوب بن شیبہ کا قول نقل کیا ہے کہ''کان ثقة، ثبتا ، متقنا'' ابو علی خلال ثقہ ، محکم اور قابل اعتماد شخص تھا اسی طرح اس نے اس کی وثاقت کو نسائی اور خطیب بغدادی سے بھی نقل کیا ہے تہذیب الکمال ۶: ۲۶۳.
(۲) تاریخ بغداد ۱: ۱۳۳ ، طبع الکتب العلمیة ، بیروت ، تحقیق مصطفی عطا