وہابیت ایک نظر میں
الف: وہابی افکار کی بنیاد:
وہابی افکار کی تبلیغ باقاعدہ طور پر ۶۹۸ ھ میں شام میں ابن تیمیہ کے توسط سے عقائد میں شدید انحراف اور اسلامی فرقوں کے کفر و شرک کے اثبات کی بناء پر شروع ہوئی جسے اہل سنت اور شیعہ علماء کی سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا. ابن تیمیہ نے ۷۲۷ ھ میں دمشق کے ایک زندان میں وفات پائی اس کی موت کے ساتھ ہی اس کے افکار بھی دفن ہو گئے۔
۱۱۵۸ ھ میں محمد بن عبد الوہاب نے حاکم درعیہ محمد بن سعود کے تعاون سے سرزمین نجد میں نئے سرے سے ابن تیمیہ کے افکار کو زندہ کیا جس کے نتیجہ میں سخت لڑائی ہوئی اور وہابیوں نے سواحل خلیج فارس اور حجاز کے تمام علاقوں پر قبضہ کر لیا۔
ب: سب سے پہلی سعودی حکومت:
خاندان سعود نے ۷۵ سال مسلسل ۱۲۳۳ ھ تک حکومت کی:
۱۔ محمد بن سعود، حاکم اور امام وہابیت ۱۱۵۷ھ میں ۱۱۷۹ھ تک
۲۔ عبد العزیز بن محمد اپنے باپ کے بعد وہابیوں کا حاکم۱۱۳۳ھ سے ۱۲۱۸ھ تک
۳۔سعود بن عبد العزیز متوفی ۱۲۲۹ھ
۴۔ عبد اللہ بن سعود ۱۲۳۳ھ میں استنبول میں قتل کردیا گیا۔
استنبول میں عبد اللہ بن سعود کے قتل اور عثمانی حکمران ابراہیم پاشا کے ہاتھوں حکومت نجد کے قلع و قمع ہونے سے سعودی خاندان قدرت کو ہاتھ سے دے بیٹھا اور پھر اسّی (۸۰) سال گوشہ نشینی میں گزارے۔