وہابی فرقہ کے بانی
افکار وہابیت کا بانی ابن تیمیہ:
احمد بن تیمیہ مفکر وہابیت سقوط بغداد کے پانچ سال بعد ۶۶۱ھ میں شام کے ایک علاقہ حرّان میں پیدا ہوا. ابتدائی تعلیم وہیں پہ حاصل کی اور پھر شام پر مغلوں کے حملے کے بعد اپنے خاندان کے ہمراہ دمشق میں جاکر رہائش پذیر ہوگیا۔( ۱ )
۱۔ ابن تیمیہ کا سب سے پہلا انحراف:
۶۹۸ھ میں آہستہ آہستہ ابن تیمیہ کے منحرف عقائد ظاہر ہونے لگے. خاص طور پر حماة (دمشق سے ایک سو پچاس کلو میٹر کے فاصلہ پر ایک شہر کا نام ہے) میں اس آیت شریفہ:( الرحمن علی العرش استویٰ ) ( ۲ )
ترجمہ:وہ رحمان عرش پر اختیار اور قدرت رکھنے والا ہے ۔
کی تفسیر بیان کرتے ہوئے کہا: خداوند متعال آسمانوں کی بلندی میں تخت پر بیٹھا ہے یوں خدا کے لئے سمت کو معین کیا۔( ۳ )
____________________
(۱)الدررالکامنة۱:۱۴۴.
(۲)طہ:۲۰۔
(۳)اس نے عقدہ الحمویہ ص: ۴۲۹لکھا ہے :ان الله تعالی فوق کل شئی وعلی کل شئی وانه فوق العرش وانه فوق السمائ ...،