9%

فردوس.میں.ایک.مکالمہ

ہاتف نے کہا مجھ سے کہ فردوس میں اک روز

حالی سے مخاطب ہوئے یوں سعدی شیراز

*

اے آنکہ ز نور گہر نظم فلک تاب

دامن بہ چراغ مہ اختر زدہ ای باز!

*

کچھ کیفیت مسلم ہندی تو بیاں کر

واماندۂ منزل ہے کہ مصروف تگ و تاز

*

مذہب کی حرارت بھی ہے کچھ اس کی رگوں میں؟

تھی جس کی فلک سوز کبھی گرمی آواز

*

باتوں سے ہوا شیخ کی حالی متاثر

رو رو کے لگا کہنے کہ ""اے صاحب اعجاز

*

جب پیر فلک نے ورق ایام کا الٹا

آئی یہ صدا ، پاؤگے تعلیم سے اعزاز

*

آیا ہے مگر اس سے عقیدوں میں تزلزل

دنیا تو ملی، طائر دیں کر گیا پرواز

*