9%

دریوزۂ خلافت

*

اگر ملک ہاتھوں سے جاتا ہے، جائے

تو احکام حق سے نہ کر بے وفائی

*

نہیں تجھ کو تاریخ سے آگہی کیا

خلافت کی کرنے لگا تو گدائی

*

خریدیں نہ جس کو ہم اپنے لہو سے

مسلماں کو ہے ننگ وہ پادشائی

*

""مرا از شکستن چناں عار ناید

کہ از دیگراں خواستن مومیائی""

***