20%

(۳)

چراغِ خانۂ زہرا(ص) دکھائی دیتا ہے

وہ ظلمتوں میں اُجالا دکھائی دیتا ہے

*

جو اہلِ بیت(ع) کے در پر لگا رہا برسوں

اسی غلاف میں کعبہ دکھائی دیتا ہے

*

نشانِ دینِ پیمبر(ص) ہے آپ کا دامن

فضا میں سبز پھریرا دکھائی دیتا ہے

*

اگر شرائط صلحِ حسن(ع) پہ غور کرو

حدیبیہ کا سا نقشہ دکھائی دیتا ہے

*

بقائے دین کی کوشش رسول(ص) کا کردار

اس ایک صلح میں کیا کیا دکھائی دیتا ہے

*

پلا رہا ہے جو محشر میں جام کوثر کے

وہ تین روز کا پیاسا دکھائی دیتا ہے

*

مدد کو آئو کہ وقتِ مدد ہے اے مولا

شمیم آپ کا تنہا دکھائی دیتا ہے

***