مرزا شوکت حسین شوکت لکھنوی
شوکت لکھنوی اُمّی شعرائ میں سے ہیں پہلے ضمیر کاظمی لکھنوی اور اس کے بعد سروش الہ آبادی کو کلام برائے اصلاح دکھایالکھنو کے اُمّی شعراء
دل کو گر آلِ نبی کی مہربانی چاہیے
میثم تمار کی سی زندگانی چاہیے
*
دین کہتا ہے نجف سے مجھ کو قوت تو ملی
کربلا سے اب حیاتِ جادوانی چاہیے
*
غیظ میں عباس یہ کہتے چلے سوئے فرات
میں ہوں سقاّئے سکینہ مجھ کو پانی چاہیے
*
دشمنوں کے بیچ میں اسلام کی تبلیغ کو
زینب و کلثوم کی سی حق بیانی چاہیے
*
ظالموں کی شورشوں کا زور ڈھانے کے لئے
اصغر معصوم ایسی بے زبانی چاہیے
*
ڈوب جائے جس میں باطل اور جل جائے ستم
ایسی گرم و تیز اشکوں کی روانی چاہیے
*