20%

(۵)

اللہ کے وجود کی مظہر ہیں فاطمہ

پروردۂ اصولِ پیمبر ہیں فاطمہ

*

وجہِ نزولِ رحمتِ داور ہیں فاطمہ

واللہ روحِ سورۂ کوثر ہیں فاطمہ

*

ہر ہر قدم پہ مقصدِ احمد کا ہے خیال

گویا شریکِ کارِ پیمبر ہیں فاطمہ

*

چادر ہٹے جو سر سے تو نکلے نہ آفتاب

جیسے نظامِ خالقِ اکبر ہیں فاطمہ

*

پاکیزگی کی خاص سند کس نے پائی ہے

دیکھو بنائے آیۂ اطہر ہیں فاطمہ

*

جس پر کرے ہے ناز خداوندِ کائنات

اس کشتۂ عظیم کی مادر ہیں فاطمہ

*

جلتی زمیں پہ لاشۂ شبیر کے قریب

کرب و بلا میں کھولے ہوئے سر ہیں فاطمہ

*

شہرت کوئی جواب ہے اُن کا نہ ہے مثال

سب عورتوں میں افضل و برتر ہیں فاطمہ

***