50%

وقف کی مختلف صورتیں

حرف -ت- پر وقف

اس صورت میں اگر -ت- کھینچ کر لکھی گئی ھے تو اسے -ت- ھی پڑھا جائے گا جیسے صلوات اور اگر گول -ة- لکھی گئی ھے تو حالت وقف میں -ھ- ھو جائے گی جیسے صلواة ، حالت وقف میں صلواہ ھو جائے گی ۔

تنوین پر وقف

-اگر تنوین دو زیر اور دو پیش سے ھو تو حرف، ساکن ھو جائے گا اور اگر دو زبر ھو تو تنوین کے بدلے الف پڑھا جائے گا مثال کے طورپر -نورٌ- اور- نورٍ- " کو - نور - پڑھا جائے گا اور- -نوراً- کو - نوراَ - پڑھا جائے گا ۔

وقف و وصل کی غلط صورتیں

واضح ھو گیا کہ وقف و وصل کے قانون کے اعتبار سے حرکت کو باقی رکھتے ھوئے وقف کرنا صحیح ھے اور سکون کو باقی رکھتے ھوئے وصل کرنا صحیح نھیں ھے ۔