16%

۳ ۔ کیا دعائے ندبہ نشہ آور حالت کی حامل ہے؟

اسلام کے سخت ترین دشمن کہتے ہیں:”دعا ئے ندبہ نشہ آور حالت کی حامل ہے! وہ لوگ کہتے ہیں:

اسلام مسلمانوں کو ہر شبِ جمعہ میں مجالسِ دعائے کمیل اور جمعہ کے دنوں میں مجالس دعائے ندبہ میں مشغول رکھتا ہے تاکہ ایک مجلس میں جمع ہو کر ”یابن الحسن “ کہیں اپنا سر و سینہ پیٹیں اور وہ اس بات کی طرف متوجہ نہ ہوں کہ ان کے متعلق دنیا میں کیسے حالات گزر رہے ہیں۔

یہ ناروا تہمتیں مارکیسزم ( MARXISM ) کی طرف سے گڑھی گئی ہیں اور ان کے مکتب فکر کے فریب کھانے والوں نے آسمانی ادیان کے ماننے والوں کے درمیان پھیلائیں۔

کارل مارکس ( CARL MARXS ) نے اپنے مشہور جملے:”دین اقوام عالم کے لیے تریاک (نشہ آور شے) ہے “کو منتشر کر کے تمام الٰہی ادیان کو مورد سوال قرار دیا ۔ وہ کہتا تھا:” تمام ادیان طاقت وروں کے خدمت گزار ہیں ، اور لوگوں کو نصیحت کرتا ہے کہ اسلامی محکمہ کے مقابل تسلیم نہ ہوں ،اور کبھی بھی ان کی نافرمانی اور مخالفت کے در پے نہ ہوں۔اور اگر ان کی طرف سے مشکل میں گرفتار ہوں تو صبر و ضبط سے کام لیں تاکہ اخروی ثواب مل سکے ۔ “

اگر یہ تعبیر کلیسا ( CHURCH ) کے متعلق اور صاحبان کلیسا کی تعلیمات کے لیے کہی گئی ہوتی تو وہ وجود خارجی رکھتی اس لیے کہ تحریف شدہ انجیلوں میں نقل ہوا ہے :

”شریر شخص کے مقابل میں صلابت و مقاومت اور پائداری نہ اختیار کرو بلکہ اگر کوئی شخص تمہارے داہنے رخسار پر طمانچہ مارے تو دوسرے رخسار کو بھی اس کی طرف پھیر دو۔ اور اگر کوئی شخص تم سے لڑائی جھگڑا کرتا ہے اور تمہاری قبا کو اپنی گرفت میں لیتا ہے تو اپنی عبا کو بھی اس کے حوالے کردو۔ اور اگر کوئی شخص تم کو ایک میل لے جانے پر مجبور کرے تو تم دو میل اس کے ہمراہ جاؤ۔“(۱)

______________________

۱۔ کتاب مقدس، انجیل متّی ،باب۴، بندنمبر ۳۹۔۴۱۔