25%

نیز ہوشیار کیا ہے ۔(۱)

محدث نوری نے اس سلسلے میں ایک مستقل کتاب تالیف کی ہے ،اس میں تمام طبقے کے لوگوں کو بالخصوص صاحبان منبر کو معصوم کے ماثورہ کلمات سے کم و بیش کرنے سے منع کیا ہے(۲)

۵ ۔ کیا دعائے ندبہ عقل کے منافی ہے؟

معترض کہتا ہے : اس دعا کو لوگ ہزاروں جگہ ،مساجد،امام بارگاہوں ،مشاہد مشرفہ ،مقامات مقدسہ اور اپنے اپنے گھروں میں انفرادی اور اجتماعی طور پر پڑھتے ہیں ،کیا امام زمانہ ان تمام جگہوں پر حاضر و ناظر ہیں؟

پھر مزید کہتا ہے : کتاب کافی میں باب زیارة النبی میں منقول ہے کہ رسول خدا نے فرمایا:

”میں اپنی امت کے سلام کو دور کی مسافت سے نہیں سنتا بلکہ ملائکہ الٰہی اسے مجھ تک پہنچاتے ہیں!“

اس کے جواب میں ہمیں یہ کہنا چاہیے کہ سب سے پہلے یہ : معترض صاحب! کتاب کافی کی حدیث کو آپ نے تحریف کر دیا ہے الکافی میں دو حدیث اس سلسلے میں موجود ہے کہ ان کے متن کو ہم یہاں ذکر کر رہے ہیں:

________________________

۱۔ مفاتیح الجنان ،شیخ عباس قمی ،ص۵۲۴۔

۲۔ لو لو و مرجان ،حسین بن محمد تقی نوری ۔