تیسری فصل
دعائے ندبہ کے متعلق چند نکات
پہلا نکتہ :
دعائے ندبہ کے بعض نکات سے چند عظیم شیعہ فقہا کا استناد کرنا ۔
عالم تشیّع کے بزرگ فقہاء نے اپنی استدلالی کتابوں میں دعائے ندبہ کے بعض حصے کو بطور شاہد و استناد پیش کیا ہے کہ جس میں سرِ فہرست استاد الفقہا و المجتہدین آیت اللہ شیخ مرتضیٰ انصاری رحمة اللہ علیہ (متوفی ۱۲۸۱ ھئق) ہیں ۔
انہوں نے کتاب المکاسب میں جو حوزہ علمیہ کی درسی کتاب ہے ،اس سلسلے میں کہ کیا ابتدائی التزامات (معاہدوں) پر شرط ، صادق آتی ہے یا نہیں دعائے ندبہ کے ایک حصہ کو جس کی عبارت یہ ہے :
”قوله علیه السلام فی اوّل دعاء الندبه “بطور شاہد پیش کیا ہے۔(۱)
________________________
۱۔ المکاسب ،شیخ مرتضیٰ انصاری، ص۲۱۶۔