16%

پانچویں فصل

کتاب نامہ دعائے ندبہ

جب بعض ناآگاہ اہل قلم نے اپنے مقصد کو پورا کرنے اور ناجواں مردانہ حریم دعائے ندبہ پر دھاوا بولنے کے لیے اس مستحکم دشمن شکن دعا کے متعلق اعتراضات کا اظہار کرنا شروع کیا تو علماء و دانشمندوں کے ایک گروہ اور متعہد مولفین نے حریم دعائے ندبہ سے دفاع کیا مزید اس سلسلہ میں گراں قدر کتابیں تحریر کیں اور عظیم مکتب تشیع کے حریم کی صمیمی طور پر حمایت کی۔

مولف نے ان گراں قدر کتابوں میں سے بعض کو کتاب نامہ حضرت مہدی علیہ السلام(۱) میں جمع کیا ہے اور ان کی کتاب شناسی توصیفی میں تفصیلی وضاحت دی ہے ۔

دعائے ندبہ سے متعلق جو کتابوں کے مختلف عناوین نشر ہو چکے ہیں خواہ شرح،ترجمہ، سند یا اس کے دوسرے پہلوؤں کے بارے میں رہے ہوں جہاں تک مولف کی رسائی ہو سکی وہ سب مندرجہ ذیل ہیں:

_______________________

۱۔ کتابشناسی توصیفی،جو حضرت بقیة اللہ ارواحنا فداہ کے متعلق /۲۰۰۰ سے زائد مستقل کتابوں پر مشتمل ہے ۔