16%

آخری سخن

یہ معمولی عقیدت مندی کا اظہار، کم بضاعتی کے ساتھ، حضرت بقیة اللہ روحی و ارواح العالمین لہ الفداء کی مقدس بارگاہ میں حضرت جواد الائمہ امام محمد تقی کی بابرکت ولادت کے دن ان کی محترمہ پھوپھی کریمہ اہل بیت حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر کے جوارِ مبارک میں مجلہ موعود کے چیف ایڈیٹر کی پیش کش کی بنا پر اختتام پذیر ہوا۔

یہ سال جو (امیر المومنین -) کے مقدس نام سے مزین ہوا ہے اور چودہ سو چوالیس ( ۱۴۴۴) سال مولائے کائنات امام المتقین سید الصالحین، اسوئہ منتظرین حضرت علی ابن ابی طالب - کی ولادت با سعادت کے مکمل ہورہے ہیں لہٰذا خداوند منان سے درخواست کرتا ہوں کہ اولین مظلوم کائنات”مولود کعبہ“ کے احترام میں ”موعود کعبہ“ اور مظلوموں کے خون کا انتقام لینے والے کے ظہور میں تعجیل فرما، مولف اور ان کا طباعت و اشاعت کے مرحلے میں تعاون کرنے والوں نیز تمام قارئین کرام کے اسماء کو اپنے فضل و کرم سے حضرت کی برحق حکومت کے دوران حضرت کے دیدار سے مشرف ہونے والوں کی فہرست میں درج فرما۔

اس عقیدت مندی کے اظہار کو ہم سے اور تمام عاشقین اور دعائے ندبہ کی مجلسوں میں ”یابن الحسن-“ کہنے والوں کی طرف سے تمام جمعہ کی صبح میں قبول فرما۔ انشاء اللہ

و آخر دعوانا ان الحمد للّٰه ربّ العالمین