قرآن مجيد کے واجب سجدے
مسئلہ ١١٠٢ قرآن مجيد کی چار سورتوں یعنی ”والنجم“،”اقرا “ٔ، ”المٓ تنزیل“ اور ”حمٰٓ سجدہ (فصلت)“ ميں سے ہر ایک ميں ایک آیتِ سجدہ ہے جسے انسان پڑھے یا سنے تو آیت ختم ہو نے کے فوراً بعد سجدہ کرنا ضروری ہے اور اگر سجدہ کرنا بھول جائے تو جب بھی اسے یاد آئے سجدہ کرنا ٩٩٣ “اور” ٩٩ ۴ “ ميں بيان شدہ ”،“ ضروری ہے ، ليکن اگر وہ شخص حالت نمازميں ہو تو مسئلہ نمبر” ٩٩٢
طریقے کے مطابق عمل کرے۔ ہاں، غير اختياری حالت ميں سجدے والی آیت سننے پر احتياط مستحب یہ ہے کہ سجدہ کرے۔
مسئلہ ١١٠٣ اگر انسان سجدے کی آیت سننے کے وقت خود بھی وہ آیت پڑھے تو ضروری ہے کہ دو سجدے کرے۔
مسئلہ ١١٠ ۴ اگر نماز کے علاوہ سجدے کی حالت ميں کوئی شخص آیتِ سجدہ پڑھے یا سنے تو ضروری ہے کہ سجدے سے سر اٹھ ا کر دوبارہ سجدہ کرے۔
مسئلہ ١١٠ ۵ اگر انسان کسی غير مميز بچے سے جو اچھے اور بر ے کی تميز نہ رکھتا ہو یا کسی ایسے شخص سے جو قرآن پڑھنے کا قصد نہ رکھتا ہو یا گراموفون یا ٹيپ ریکارڈ سے سجدے کی آیت سنے تو اس پر سجدہ واجب نہيں ۔ ہاں، اگر کوئی شخص ریڈیو اسٹيشن سے براہ راست آیتِ سجدہ کو اس قصد سے پڑھے کہ یہ قرآن ہے اور انسان ریڈیو کے ذریعے اس آیت کو سنے تو اس پر سجدہ واجب ہے ۔
مسئلہ ١١٠ ۶ قرآن کا واجب سجدہ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ انسان کی جگہ غصبی نہ ہو اور احتياط واجب کی بنا پر اس کی پيشانی رکھنے کی جگہ اس کے گھٹنوں اور پاؤں کی انگليوں کے سروں کی جگہ سے چار ملی ہوئی انگليوں سے زیادہ اونچی نہ ہو۔ ليکن یہ ضروری نہيں کہ اس نے وضو یا غسل کر رکھا ہو یا قبلہ رخ ہو یا اپنی شرمگاہ کو چھپا ئے یا اس کا بدن اور پيشانی رکھنے کی جگہ پاک ہو۔ اس کے علاوہ بھی جو شرائط نماز پڑھنے والے کے لباس کے لےے ضروری ہيں وہ شرائط قرآ ن مجيد کا واجب سجدہ اد اکرنے والے کے لباس کے لئے ضروری نہيں ہيں ۔
مسئلہ ١١٠٧ قرآن مجيد کے واجب سجدے ميں ضروری ہے کہ انسان اپنی پيشانی سجدہ گاہ یا کسی ایسی چيز پر رکھے جس پر سجدہ کرنا صحيح ہو اور احتياط واجب کی بنا پر نماز کے سجدے ميں بيان شدہ طریقے کے مطابق باقی اعضاء بھی زمين پر رکھے۔
مسئلہ ١١٠٨ جب انسان قرآن مجيد کا سجدہ کرنے کے لئے پيشانی زمين پر رکھ دے تو خواہ کوئی ذکر نہ بھی پڑھے تب بھی کافی ہے ۔ ہاں، ذکر کا پڑھنا مستحب ہے اور بہتر ہے کہ یہ پڑھے:
”لاَ اِلٰهَ اِلاَّ اللّٰهُ حَقًّاحَقًّا، لاَ اِلٰهَ اِلاَّاللّٰهُ اِیْمَاناًوَّتَصْدِیْقًا،لاَ اِلٰهَ اِلاَّ اللّٰهُ عُبُوْدِیَّةً وَ رِقًّا، سَجَدْتُ لَکَ یَا رَبِّ تَعَبُّدًا وَّ رِقًّا، لاَ مُسْتَنْکِفاً وَّلاَ مُسْتَکْبِرًا بَلْ اَنَا عْبَدٌ ذَلِيلٌضَعِيْفٌ خَائِفٌ مُّسْتَجِيْرٌ “۔