3%

نماز کا ترجمہ

١۔سورہ حمد کا ترجمہ( بِسْمِ اللّٰه ) شروع کرتا ہو ں اس ذات کے نام سے جس ميں تمام کمالات یکجا ہيں ، جو ہر قسم کے عيب ونقص سے منزّہ ہے اور عقل جس ميں متحيّر ہے ۔

( اَلرَّحْمٰن ) جس کی رحمت وسيع او ر بے انتها ہے ، جواس دنيا ميں صاحبان ایمان اور کفار دونوں کے لئے ہے ۔

ا( َلرَّحِيْم ) جس کی رحمت ذاتی، ازلی اور ابدی ہے ،جوآخرت ميں صرف صاحبان ایمان کے لئے ہے ۔

( اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْن ) تعریف صرف الله کے لئے ہے جو عالمين کا پالنے والاہے۔

( اَلرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم ) (اس کا ترجمہ کيا جا چکا ہے )

( مَالِکِ یَوْمِ الدِّیْن ) جو روزِ جزا کا مالک وحاکم ہے ۔

( اِیَّاکَ نَعْبُدُوَ اِیَّاکَ نَسْتَعِيْن ) ہم صرف تيری ہی عبادت کرتے ہيں اور صرف تجه ہی سے مددکے طلبگار ہيں ۔

( اهدِنَاالصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيْم ) ہميں راہِ راست کی جانب هدایت فرما۔

( صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِم ) ان لوگوں کے راستے کی جانب جنہيں تو نے نعمت عطا کی ہے (جو انبياء،ان کے جانشين، شهداء،صدیقين اور خدا کے شایستہ بندے ہيں )۔

( غَيْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَيْهِمْ وَلاَ الضَّآلِّيْن ) نہ ان لوگوں کا راستہ جن پر غضب ہوا اور نہ ان کا راستہ جو گمراہ ہيں ۔

٢۔سورہ اخلاص کا ترجمہ

( بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم ) اس کا ترجمہ کيا جا چکا ہے ۔

( قُلْ هو اللّٰهُ اَحَد ) اے محمد ((ص)) آپ کہہ دیجئے کہ وہ خدا یکتا ہے ۔

( اَللّٰهُ الصَّمَد ) وہ خدا جو تمام موجودات سے بے نياز ہے اور تمام موجودات اس کے محتاج ہيں ۔

( لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَد ) نہ اس کی کوئی اولاد ہے اور نہ ہی وہ کسی کی اولاد ہے ۔

( وَلَمْ یَکُنْ لَّه کُفُوًا اَحَد ) کوئی بھی اس کی برابری کرنے والا نہيں ۔