تو اگر وہ رکن تکبيرة الاحرام ہو تو اس کی نماز باطل ہے خواہ وہ بعد والے رکن ميں مشغول ہو چکا ہو یا نہيں اور اگر تکبيرة الاحرام کے علاوہ کوئی رکن ہو تو اگر وہ بعد والے رکن ميں مشغول نہ ہو ا ہو تو ضروری ہے کہ اسے بجا لائے اور اگر بعد والے رکن ميں مشغول ہو چکا ہو تو ا س کی نماز باطل ہے مثلاًاگر اسے اگلی رکعت کے رکوع سے پهلے یاد آجائے کہ دو سجدے بجا نہيں لایا ہے تو ضروری ہے کہ بجا لائے ااور اگر رکوع ميں یا اس کے بعد یاد آئے تو اس کی نماز باطل ہے ۔
مسئلہ ١١٨ ۵ اگر نمازی شک کرے کہ ایک غير رکنی عمل بجا لایا ہے یا نہيں اور اس کے بعد والے عمل ميں مشغول ہو چکا ہو تو ضروری ہے کہ اپنے شک کی پروا نہ کرے مثلاًجس وقت سورہ پڑھ رہا ہو شک کرے کہ الحمد پڑھی ہے یا نہيں تو ضروری ہے کہ اپنے شک کی پروا نہ کرے اور اگر اسے کچھ دیر ميں یاد آجائے کہ اس عمل کو انجام نہيں دیا تھا اور ابهی بعد والے رکن ميں مشغول نہ ہو ا ہو تو ضروری ہے کہ اس عمل کو بجا لائے اور اگر بعد والے رکن ميں مشغول ہو چکا ہو تو اس کی نماز صحيح ہے ۔اس بنا پر مثلاًاسے قنوت ميں یاد آجائے کہ اس نے الحمد نہيں پڑھی تھی تو ضروری ہے کہ پڑھے اور اگر یہ بات اسے رکوع ميں یاد آئے تو اس کی نماز صحيح ہے ۔
مسئلہ ١١٨ ۶ اگر نمازی شک کرے کہ اس نے نماز کا سلام پڑھا ہے یا نہيں تو اگر وہ دوسری نماز پڑھنے ميں مشغول ہو چکا ہو یا کوئی ایسا کام انجام دینے کی وجہ سے جو نماز کی صورت ہی ختم کر دیتا ہے ،حالت نماز سے خارج ہو گيا ہو تو ضروری ہے کہ اپنے شک کی پروا نہ کرے اور اگر ان صورتوں سے پهلے شک کرے تو ضروری ہے کہ سلام نماز پڑھے خواہ وہ تعقيبات نماز ميں مشغول ہو چکا ہو۔هاں، اگر شک یہ ہو کہ سلا م صحيح پڑھا ہے یا نہيں تو کسی بھی صورت ميں اپنے شک کی پروا نہ کرے۔
٢۔سلام کے بعد شک کرنا
مسئلہ ١١٨٧ اگر نمازی نماز کے سلام کے بعد شک کرے کہ اس کی نمازصحيح تھی یا نہيں مثلا وہ شک کرے کہ آیا اس نے رکوع کيا تھا یا نہيں یا چار رکعتی نماز کے سلام کے بعد شک کرے کہ آیا چار رکعت پڑھی ہے یا پانچ رکعت،تو ضروری ہے کہ اپنے شک کی پروا نہ کرے۔
مشهور علما نے فرمایاہے : ”اگرنماز ی کے شک کی دونوں صورتيں صحيح نہ ہو ں مثلاًسلام کے بعد نمازی شک کرے کہ آیا تين رکعت پڑھی ہے یا پانچ رکعت،تو اس کی نمازباطل ہے “۔ليکن یہ حکم اشکال سے خالی نہيں اور احتيا ط واجب یہ ہے کہ اس صورت ميں ایک رکعت کا اضافہ کرے او ر نماز کے سلام کے بعد دو سجدہ سهو بجا لائے اور نماز دوبارہ پڑھے۔