3%

مسئلہ ١٢١٨ اگر کسی کا ایک شک زائل ہو جائے اور کوئی دوسرا شک اسے لاحق ہو جائے مثلاًشک کرے کہ دو رکعتيں پڑھی ہيں یا تين اور بعد ميں شک کرے کہ تين رکعتيں پڑھی ہيں یا چار تو ضروری ہے کہ وہ دوسرے شک کے احکام پر عمل کرے۔

مسئلہ ١٢١٩ جو شخص نمازکے بعد شک کرے کہ نماز کی حالت ميں مثال کے طور پر اس نے دو اور چار رکعتوں کے درميان شک کيا تھا یا تين اور چار رکعتوں کے درميان،تو وہ نمازکو کالعدم قرار دے سکتا ہے اور ضروری ہے کہ نماز کو باطل کرنے والا کوئی کام مثلاً قبلہ سے منہ پهيرنا یا جان بوجه کر گفتگو کرنا، انجام دینے کے بعد نماز دوبارہ پڑھے۔

اگرچہ احتياط مستحب یہ ہے کہ دونوں شکوک کے احکام پر عمل کرنے کے بعد نماز دهرائے۔

مسئلہ ١٢٢٠ جوشخص نمازکے بعد یہ تو جانتا ہو کہ نمازکی حالت ميں اسے کوئی شک لاحق ہو گيا تھاليکن یہ نہ جانتا ہو کہ وہ شک نماز کو باطل کرنے والے شکوک ميں سے تھا یا صحيح شکوک ميں سے تھا او ر اگر صحيح شکوک ميں سے بھی تھا تو اس کا تعلق صحيح شکوک کی کون سی قسم ميں سے تھا تو اس کے لئے جائز ہے کہ نمازکو کالعدم قرار دے اور نماز کو باطل کرنے والا کوئی کام انجا م دینے کے بعد دوبارہ نمازپڑھے اور احتياط مستحب یہ ہے کہ صحيح شکوک کے وظيفے پر عمل کرنے کے بعد نماز کو دهرائے۔

مسئلہ ١٢٢١ جو شخص بيٹھ کر نمازپڑھ رہا ہو اگر اسے ایسا شک لاحق ہو جائے جس کے لئے اسے ایک رکعت نماز احتياط کھڑے ہو کر یا دو رکعت بيٹھ کر پڑھنا ضروری ہو تو ضروری ہے کہ وہ ایک رکعت بيٹھ کر پڑھے اور اگر وہ ایسا شک کرے جس کے لئے اسے دو رکعت نماز احتياط کھڑے ہو کر پڑھنی چاہئے تو ضروری ہے کہ دو رکعت بيٹھ کر پڑھے۔

مسئلہ ١٢٢٢ جو شخص کهڑا ہو کر نمازپڑھ رہا ہو اگر وہ نماز احتياط پڑھتے وقت کهڑا ہونے سے عاجز ہو جائے تو ضروری ہے کہ نماز احتياط اس شخص کے حکم کے مطابق پڑھے جو بيٹھ کر نماز پڑھتا ہو جس کا حکم پچهلے مسئلے ميں بيان ہو چکا ہے ۔

مسئلہ ١٢٢٣ جو شخص بيٹھ کر نماز پڑھ رہا ہو اگر وہ نمازاحتياط پڑھنے کے وقت کهڑا ہو سکے تو ضروری ہے کہ اس شخص کے وظيفے کے مطابق عمل کرے جو کھڑے ہو کر نمازپڑھتا ہے ۔

نماز احتياط

مسئلہ ١٢٢ ۴ جس شخص پرنماز احتياط پڑھنا واجب ہو ضروری ہے کہ وہ نماز کے سلام کے بعد فوراً نمازاحتياط کی نيت کرے اور تکبير کهے، پھر الحمد پڑھے، رکوع ميں جائے اور دو سجدے بجالائے۔پس اگر اس پر ایک رکعت نماز احتياط واجب ہو تو دو سجدوں کے بعد تشهد اور سلام پڑھے اور اگر اس پر دو رکعت نمازاحتياط واجب ہو تو دو سجدوں کے بعد پهلی رکعت کی طرح ایک اور رکعت بجا لائے اور تشهد کے بعد سلام پڑھے۔

مسئلہ ١٢٢ ۵ نماز احتياط ميں سورہ اور قنوت نہيں ہے ۔ضروری ہے کہ یہ نمازآهستہ پڑھے اور ا س کی نيت زبان پر نہ لائے اور احتياط واجب یہ ہے کہ اس کی بسم الله بھی آهستہ پڑھے۔