سعادت حسن آس(از:الحاج صوفی محمد بشیر احمد شاہ)
سعادت حسن آس صاحب ایک خوش قسمت انسان ہیں جن کو وجہِ تخلیقِ کائنات،آقائے دو جہان، محبوب خدا(ص) کی شان کو حروف کے موتیوں میں پرونے کا سلیقہ عطا ہوا ہے۔ان کی محبت، عقیدت عاشق رسول حضرت خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ سے ہے جن کی یاد کو ہر سال عقیدت و احترام سے مناتے ہیں جس کے لیے انہوں نے اپنی جدو جہد سے شان مصطفیٰ(ص) کی ایک پارٹی بھی تیار کی ہوئی ہے جو کہ عقیدت کے پھول بڑے سوز و گداز سے نچھاور کرتے ہیں اور جس محفل میں ہوں اہلِ محفل کے دلوں کو محبتِ سرکار (ص) سے گرماتے ہیں۔ یہ سعادت کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہے۔
محبت ایک معجزہ ہے معجزے کب عام ہوتے ہیں
مخصوص دلوں پر عشق کے الہام ہوتے ہیں
٭٭٭
مصنف نے بڑے ہی عقیدت کے پھول خوبصورت سلیقہ سے نچھاور کیے ہیں جن سے ان کی محبت و عقیدت سرکار دوجہاں کا اظہار ہے جیسا کہ خود اپنے کلام میں لکھتے ہیں۔
اپنے کرم کی بھیک سے مجھ کو بھی سرفراز کر
تیرے سوا کوئی میرا دکھ درد آشنا نہیں
٭
یوں تو کھلے تھے آس کے سینے میں پھول سینکڑوں
آنکھوں میں آپ کے سوا کوئی مگر جچا نہیں
٭
دعاگو
الحاج صوفی محمد بشیر احمد شاہ ڈھوک فتح اٹک شہر