ارض و سما میں جگمگ جگمگ لحظہ لحظہ آپ کا نام
ارض و سما میں جگمگ جگمگ لحظہ لحظہ آپ کا نام
گلشن گلشن ، صحرا صحرا ، مہکا مہکا ، آپ کا نام
٭
پرت پرت ، ادل ادل ، رکھا رکھا، آپ کا نام
جنگل جنگل، وادی وادی، قصہ قصہ، آپ کا نام
٭
تپتی زمیں پر رسی رحمت قیصر و کسریٰ خاک ہوئے
ملک عر میں جس دن اترا اجلا اجلا آپ کا نام
٭
کنکر کنکر کی دھڑکن سے سدرہ کی معراج تلک
سینہ سینہ، محفل محفل، جلوہ جلوہ، آپ کا نام
٭
آپ کی اتیں پیاری پیاری ماشاء اللہ سحان اللہ
قطرہ قطرہ، چشمہ چشمہ، دریا دریا، آپ کا نام
٭
نام خدا کے ساتھ ہے شامل لوح فلک سے ارض تلک
آنگن آنگن ، گوشہ گوشہ ، قریہ قریہ ، آپ کا نام
٭
جھلمل جھلمل تارے چمکے میری آس کی جھیلوں پر
من کے اندر ج ج مہکا پیارا پیارا آپ کا نام
٭٭٭