مدینے کی فضاؤں میں بکھر جائیں تو اچھا ہو
مدینے کی فضاؤں میں کھر جائیں تو اچھا ہو
ہم اپنی موت کو حیران کر جائیں تو اچھا ہو
٭
نہیں ہے حوصلہ روضہ تمہارا تکتے رہنے کا
جنوں کہتا ہے تکتے تکتے مر جائیں تو اچھا ہو
٭
مری نم ناک آنکھوں کا یہی ا تو تقاضہ ہے
تمہارے پیار کی حد سے گزر جائیں تو اچھا ہو
٭
جو ٹھنڈی ٹھنڈی آہیں میرے سینے میں مہکتی ہیں
وہ اوروں کے دلوں میں ھی اتر جائیں تو اچھا ہو
٭
جسے سنتے ہی دل سرشار ہوں عشقِ محمد(ص) سے
رقم ایسی کوئی ہم نعت کر جائیں تو اچھا ہو
٭
نامِ مصطفےٰ ہو امن یا ر پھر کراچی میں
مرے کشمیر کے ھی دن سدھر جائیں تو اچھا ہو
٭