16%

فنا ہو جائے گی دنیا مہ و انجم نہیں ہوں گے

فنا ہو جائے گی دنیا مہ و انجم نہیں ہوں گے

تیری مدحت کے چرچے پھر ھی آقا کم نہیں ہوں گے

٭

ہر اک فانی ہے شے اور ذکر لا فانی تیرا ٹھہرا

تیری توصیف ت ھی ہو گی ج آدم نہیں ہوں گے

٭

توسل سے انھی کے در کھلیں گے کامرانی کے

وہ جن پر ہاتھ رکھ دیں گے انہیں کچھ غم نہیں ہوں گے

٭

کروڑوں وصف تیرے لکھ گئے اور لکھ رہے ھی ہیں

کروڑوں اور لکھیں گے مگر یہ کم نہیں ہوں گے

٭

خدا کے گھر کا رستہ مصطفےٰ کے گھر سے جاتا ہے

وہاں سے جاؤ گے تو کوئی پیچ و خم نہیں ہوں گے

٭

کریں گے کس طرح سے سامنا وہ روز محشر کا

تاؤ آس جن کے سرورِ عالم نہیں ہوں گے

٭٭٭