11%

آزادی شمشیر کے اعلان پر

سوچا بھی ہے اے مرد مسلماں کبھی تو نے

کیا چیز ہے فولاد کی شمشیر جگر دار

*

اس بیت کا یہ مصرع اول ہے کہ جس میں

پوشیدہ چلے آتے ہیں توحید کے اسرار

*

ہے فکر مجھے مصرع ثانی کی زیادہ

اللہ کرے تجھ کو عطا فقر کی تلوار

*

قبضے میں یہ تلوار بھی آ جائے تو مومن

یا خالد جانباز ہے یا حیدر کرار

***