4%

( عَدَدًا ) ( ۱ )

''(خدا ) غیب کا عالم ہے اور اپنی غیب کی بات کسی پر ظاہر نہیں کر تا مگر وہ جس پیغمبر کو منتخب فر ما ئے تو اس کے آگے اور پیچھے نگہبا ن (فرشتے ) مقرر کر دیتا ہے تا کہ دیکھ لے کہ انھو ں نے اپنے پرور دگار کے پیغا مات (لو گوں تک ) پہنچا دیئے ہیں اور جو کچھ ان کے پاس ہے سب اس کے حصار میںہے اور ایک ایک چیز اس کے زیر تسلط ہے ''۔

( ''فانّهُ یَسْلَکُ مِنْ ) ''اب وہ جس رسول اور پیغمبر کو پسند اور منتخب کر لیتا ہے اس کے آ گے اور پیچھے محافظ لگا دیتا ہے اور اپنے حصار میں رکھتا ہے کو ئی ان پر اعتراض نہیں کر سکتا اور نہ ہی ان کی رسالت میں خلل اندازی کر سکتا ہے ۔ وہ اس طرح الٰہی نگہبا نوں کے احا طہ میں رہتے ہیں کہ کو ئی خطا نہیں کر تے ۔

( ''لِیَعْلَمَ اَنْ قَدْ ) ۔۔۔''خدا یہ کام انجام دیتا ہے تا کہ وہ سمجھ لے کہ انھو ں نے اپنے پر ور د گا ر کے پیغا مات ٹھیک ٹھیک پہنچا دیئے ہیں۔

اس آیۂ شریفہ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ انبیا ئے الٰہی وحی کے سمجھنے اور بعینہ ان ہی الفاظ میں لو گو ں تک (منطوق کلا م پہنچا نے میں )غلطی نہیں کر تے ۔ اس لئے کہ اگر ان میں خطا کا احتمال ہو تو ''لِیَعْلَمَ اَنْ قَدْ اَ بْلَغُوْا رِسَا لَاتِ رَبِّھِمْ ''متحقّق نہیں ہو گا جب خدا وند عالم کے علم میں انھو ں نے اس کے پیغا مات صحیح طور پر لو گو ں پہنچا دیئے ہو ں تو ان میں کسی خطا کا احتما ل نہیں پا یا جاتا ۔ یہ آیت اس چیز کا بہترین ثبو ت ہے کہ انبیا ئے الٰہی وحی کا پیغام سمجھنے اور لو گو ں تک پہنچا نے میںکو ئی غلطی اور خطا نہیں کر تے ۔ یعنی یہ بھی اسی عقلی دلیل کے ما نند ہے کہ اگر ایسانہ ہو تو مقصد بھی فوت ہوجائے گا اور یہ حکمت الٰہی کے خلا ف ہے ۔

کیا انبیا ء علیہم السلام وحی میں کسی چیز کا اضا فہ کر سکتے ہیں ؟

اب جبکہ طے پا گیا کہ انبیاء علیہم السلام وحی کے سمجھنے اور تبلیغ کر نے میں کو ئی غلطی نہیں کر تے بالکل صحیح اور مکمل طور پر لو گو ں تک پہنچا تے ہیں تو کیا ان کے لئے وحی میں کسی چیز کا اضا فہ کرنا ممکن ہے ؟ گذشتہ آیت میں خداوند عالم نے فر ما یا تھا کہ خدا وند عا لم جو کچھ ان پر وحی کر تا ہے انبیا ء اسی طرح اس کو لو گو ں تک پہنچا تے ہیں اور ان کی اس طر ح حفا ظت کرتے ہے کہ خد اوند عا لم کے پیغاما ت بالکل صحیح طور پر لوگوں تک پہنچ جا ئے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ان کے لئے ممکن ہے و ہ وحی میںکسی اور چیز کا اضا فہ کردیں ؟اور کوئی ایسی با ت پر جو خد اوند عا لم نے ان پر وحی نہ کی ہو وحی کے عنو ان سے لوگوں تک پہنچا دیں ؟

____________________

۱۔سورۂ جن آیت ۲۶۔ ۲۸ ۔