33%

۶۔شیعہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ خدا عادل اور حکیم ہے

۶۔شیعہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ خدا عادل اور حکیم ہے ،اور اس نے عدل و حکمت سے خلق کیا ، چاہے وہ جماد ہویا نبات ، حیوان ہو یا انسان ، آسمان ہو یا زمین ، اس نے کوئی شۓ عبث خلق نہیں کی ہے،کیونکہ عبث( فضول یا بیکار ہونا) نہ تنہا اس کے عدل و حکمت کے منافی ہے بلکہ اس کی اس الو ہیت سے بھی منافی ہے جس کا لازمہ یہ ہے کہ خداوند متعال کے لئے تمام کمالات کا اثبات کیا جائے ، اور اس سے ہر قسم کے نقص کی نفی کی جائے ۔

۷:-بعثت انبیا اوررسولوں کے بارے میں شیعوں کا عقیدہ

۷۔ شیعہ یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ خدا وند متعال نے عدل و حکمت کے ساتھ ابتدائے خلقت ہی سے اس کی طرف انبیاء اور رسولوں کو معصوم بنا کر بھیجا ، اور پھر انھیں وسیع علم سے آراستہ کیاجو وحی کے ذریعہ اﷲ کی جانب سے انھیں عطا کیا گیا ،اور یہ سب کچھ نوع بشر کی ہدایت اور اسے اس کے گمشدہ کمال تک پہنچانے کیلئے تھا تاکہ اس کے ذریعہ ایسی طاعت کی طرف بھی اس کی راہنمائی ہوجائے جو اسے جنتی بنانے کے ساتھ ساتھ پروردگار کی خوشنودی اور اس کی رحمت کا مستحق قرادیدے، اوران انبیاء و مرسلین کے درمیان آدم ، نوح ، ابراہیم ، عیسی ،موسی اور حضرت محمد مصطفے (ع) سب سے مشہور ہیں ، جن کا ذکر قرآن کریم میں آیا ہے، یا جن کے اسماء اور حالات سنت شریفہ میں ذکرہوئے ہیں ۔