اس کے بعد نبی اکرم نے علی ـ کے ہاتھوں پر لوگوں سے بیعت طلب کی، چنانچہ تمام لوگوں نے علی کی بیعت کی اور ان بیعت کرنے والوں میں سب سے آگے مہاجرین و انصار کے بزرگ اور مشہور صحابہ تھے، مزید تفصیل کے لئے دیکھئے :کتاب'' الغدیر''جس میں علامہ امینی نے مسلمانوں کے تفسیری اور تاریخی مصادر و مآخذ سے اس واقعہ کو نقل کیا ہے۔
۱۲:عصمت اور وسیع علم
۱۲۔ شیعوں کا عقیدہ ہے کہ چونکہ - رسول اکرم کے بعد-امام کی ذمہ داری وہی ہے جو نبی کی ہوتی ہے جیسے امت کی قیادت و ہدایت ، تعلیم و تربیت ، تبیین احکام اوران کی مشکلات کا حل کرنا ، نیز سماجی اہم امور کا حل کرنا،لہٰذا یہ ضروری ہے کہ امام اور خلیفہ ایسا ہونا چاہیئے کہ لو گ اس پر بھروسہ اور اعتبار کرتے ہوں ، تاکہ وہ امت کو امن و امان کے ساحل تک پہونچا جا سکے ، پس امام تمام صلاحیتوں اور صفات میں نبی جیسا ہونا چاہیئے ، (جیسے عصمت اور وسیع علم )کیونکہ امام کے فرائض بھی نبی کی طرح ہوتے
ہیں، البتہ وحی اور نبوت کے علاوہ ، کیونکہ نبوت حضرت محمد بن عبداﷲ پر ختم ہوگئی، آپ ہی خاتم الانبیاء والمرسلین ہیں ، نیز آپ کا دین خاتم الادیان ، اور آپ کی شریعت خاتم الشرائع اور کتاب خاتم الکتب ہے ،نہ آپ کے بعد کوئی نبی ، اور نہ آپ کے دین کے بعد کوئی دین ،اور اسی طرح نہ آپ کی شریعت کے بعد کوئی شریعت آئیگی۔ ( شیعوں کے پاس اس میدان میں بھی متعدداور متنوع ضخیم اور فکری واستدلالی کتابیں موجود ہیں.)