33%

۱۸:شیعہ سب و شتم ، الزام و اتہام کا مخالف

۱۸۔جعفری شیعہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ امت اسلامیہ(اﷲ اس کو عزیز رکھے) پر یہ واجب ہے کہ وہ ان امور میں تحقیق اور بحث و مباحثہ کرے لیکن کسی پر سب و شتم ، الزام و اتہام ،اور کسی کو ڈرائے اور دھمکائے بغیر، اور تمام اسلامی فرقوں کے علماء ومفکرین پر لازم ہے کہ وہ علمی اجتماع میں شرکت کریں، اور صفاء و اخلاص کے ساتھ گفتگو کریں،اور اپنے شیعہ مسلمان بھائیوں کے ان نظریات پر غور و خوض کریں جن پروہ قرآن،صحیح متواتر سنت، تاریخی محاسبہ (دلائل)اور رسول او ر آنحضرت کے بعدکے سیاسی و سماجی پس منظر کے مطابق ، استدلال پیش کرتے ہیں۔

۱۹:اصحاب پیغمبر (ص)کے بارے میں

۱۹۔ اور شیعہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ صحابہ اور جو لوگ رسول کے ساتھ تھے چاہے وہ عورت ہوں یا مرد، انھوں نے اسلام کی بڑی خدمت کی ہے، نشر اسلام کی راہ میں اپنی جان و مال کی قربانی دی ہے ، لہٰذاتمام مسلمانوں پر واجب ہے کہ ان کا احترام کریں، اور ان کی گرانقدر خدمات کا اعتراف کریں۔

لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ تمام صحابہ (بطور اطلاق )عادل تھے، اور ان کے بعض اعمال یا نظریات ،تنقید او راعتراض سے مافوق ہیں،کیونکہ صحابہ بھی بشر ہیں اور ان سے بھی غلطی اور بھول چوک ہوتی ہے ، چنانچہ تاریخ میں یہ بات موجود ہے کہ ان میں سے بعض حضرات راہ مستقیم سے دور ہوگئے تھے ، یہاں تک کہ کچھ لوگ خود آنحضرت کے دور میں ہی آپ کے راستے سے دور ہوگئے ، بلکہ قرآن مجید نے اپنی بعض آیات اور سوروں میں جیسے سورہ ٔ منافقین ، احزاب ، حجرات ، تحریم ،فتح ، محمد اور توبہ میں اس بات کی تصریح کی ہے ۔