۲۰۔ شیعہ؛ امام مہدی منتظرکے وجود کا عقیدہ رکھتے ہیں
۲۰۔ شیعہ؛ امام مہدی منتظرکے وجود کا عقیدہ رکھتے ہیں ،کیونکہ اس بارے میں کثیر روایات رسول اسلام سے نقل ہوئیں ہیںکہ وہ اولاد فاطمہ سے ہوںگے ، اور امام حسین ـکے نویں فرزند ہیں، کیونکہ امام حسین ـ کے آٹھویں فرزند (آٹھویں پشت میں) امام حسن عسکری ہیں جن کی وفات ۲۶۰ھ میں ہوئی، اور آپ کو خدا نے صرف ایک بیٹا عنایت کیا تھا جس کا نام محمد تھا چنانچہ آپ ہی امام مہدی ہیںجن کی کنیت ابو القاسم ہے۔(۱)
____________________
(۱)عامہ کی صحاح ستہ اور ان کے علاوہ دوسری کتابوں میں موجود ہے کہ نبی اکرم نے فرمایا :
''سیظهرفی آخرالزمان رجل من ذریتی اسمه اسمی، وکنیته کنیتی،یملأ الارض عدلاًوقسطاً کماملئت ظلماًوجوراً''
آخری زمانے میں میری ذریت سے ایک شخص ظاہر ہوگا جس کا نام میرا نام ہوگا ، اور اس کی کنیت میری کنیت ہوگی ، وہ زمین کو عدل و انصاف سے اسی طرح بھر دے گا جیسے وہ ظلم و جور سے بھری ہوگی