33%

۲۹:جنت البقیع

۲۹۔ اور شیعہ نبی اکرم ، اہل بیت (ع) اور آپ کی پاک ذریت جو جنت البقیع اور مدینہ منورہ میں مدفون ہیں ان کی قبروں کا احترام کرتے ہیں ، جن میں امام حسن مجتبی ، امام زین العابدین ، امام محمد باقر ، اور امام جعفر صادق (ع)ہیں۔

اور نجف اشرف میں امام علی ـ کا مرقد ہے ، اور کربلا میں امام حسین ـ اور آپ کے بھائی ،آپ کی اولاد اورآپ کے چچا کی اولاد اور آپ کے ا صحاب و انصار( جو آپ کے ساتھ یوم عاشورہ شہید ہوئے تھے)کی قبریں ہیں۔

اور سامرہ میں امام ہادی ( علی نقی)، امام حسن عسکری کے روضے ہیں، اور کاظمین میں امام جواد اور امام کاظم کے مراقد جو سب کے سب عراق میں ہیں ،اور ایران کے شہر مشہدمیں امام رضا ـ کا مرقد ہے ، اور قم و شیراز( ایران) میں ان اماموں کے بیٹوں اور بیٹیوں کے مرقد ہیں ، اور دمشق (شام) میں کربلا کی شیر دل خاتون جناب سیدہ ٔزینب کا روضہ ہے ، اور قاہرہ مصر میں مرقد سیدہ نفیسہ ہے ( یہ بھی کریمہ ٔ اہل بیت ہیں) ۔

بہر حال ان تمام روضوں اورمقبروں کااحترام کرنا رسول کے پاس و لحاظ کی بنا پرہے ، کیونکہ ہر شخص اپنی اولاد میں باقی اور محفوظ رہتا ہے ، اور کسی کی اولاد کا اکرام کرنا خوداس کا احترام کرنے کے برابر ہے ، جیساکہ قرآن کریم نے آل عمران ، آل یٰسین ، آل ابراہیم اور آل یعقوب ، کی مدح فرمائی ہے ، اور ان کی قدر و منزلت کو رفیع قرار دیا ہے حالانکہ ان میں سے بعض انبیاء بھی نہیں تھے۔