33%

اور مناقب اور ان کی ہدایت بخش سیرت و کردار کا ذکر کرتے ہیں ، جو صحیح نقل کے ذریعہ ان تک پہنچی ہے ،اور یہ سب قرآن کی اتباع میں کرتے ہیں کیونکہ قرآن کریم نے بار بار نبی اکرم اور دیگر نبیوں کے مناقب ذکر کئے ہیں ، اور انھیں سراہا ہے ،اور تمام لوگوں کے اذہان کو؛ تاسی،اقتداء ،عبرت اورہدایت حاصل کرنے کی خاطر اس کی طرف متوجہ کیا ہے ۔

شیعہ ان محفلوں میں حرام افعال انجام دینے سے پرہیز کرتے ہیں ، جیسے عورت اور مردوں کا آپس میں مخلوط ہونا، حرام چیزوں کا ان محفلوں میں کھانا پینااور مدح و ثنا کرنے میں غلو کرنا ۔(۱)

یا اسی قسم کے دوسرے نا مناسب افعال انجام دینا جو روح شریعت کے خلاف ہیں ، اور ان میں شرعی مسلم حدود کا خیال نہ رکھا جائے ، یا ایسی چیز جس کے لئے قرآن اور صحیح حدیث کی تائید نہ ہو ، یا کتاب و سنت سے استنباط کیا ہوا کوئی کلی قاعدہ صادق نہ ہوتا ہو۔

۳۳:احادیث اورروایات کی کتابیں

۳۳۔ شیعہ جعفری فرقہ ایسی کتابوں سے استفادہ کرتے ہیں جو احادیث رسول اکرم اور اہل بیت عصمت و طہارت (ع) کی روایات پر مشتمل ہیں ، جیسے'' الکافی'' مؤلفہ

____________________

(۱) غلو کا مطلب یہ ہے کہ کسی انسان کو الوہیت اور ربوبیت کا درجہ دیدیں ، یا یہ عقیدہ رکھے کہ یہ کسی کام کے انجام دینے میں مشیت الٰہی اور اذن خدا کے بغیر اسے انجام دیتا ہے ، جیسا کہ یہود و نصاری انبیاء کے بارے میں ایسا عقیدہ رکھتے ہیں