مکّہ میںبت پر ستی کا عام رواج اور اس کے مقا بل پیغمبر اکرمصلىاللهعليهوآلهوسلم کے آبا ء واجداد کاموقف
کلاب کے فر زند قُصیّ
قُصیّ کے فرزند عبد منا ف
عبد مناف کے فرزند جناب ہاشم
جناب ہاشم نے کس طرح اعتفاد ( بھوک کے مارے خودکشی ) کی رسم کومٹایا۔
جناب ہاشم کے فر زند جناب عبد المطلب
جناب عبد المطلب رسول خداصلىاللهعليهوآلهوسلم کی ولا دت کے وقت
رسول خداصلىاللهعليهوآلهوسلم کے آباء و اجداد، جناب ابو طالب، جناب عبد اللہ
اورجناب عبد المطلب کی اولاد:
۱۔ خا تم الا نبیاصلىاللهعليهوآلهوسلم کے والد جناب عبد اللہ
۲۔ اسلام کے ناصر و یاور اور رسول اکرم کے سرپرست جناب ابو طالب
اس بحث سے متعلق پیش گفتار
جہاں اسلا م کے احکام و مفا ہیم صا حبان شر یعت پیغمبروں کی سیرت و روش میں حقیقت کا روپ دھار چکے ہیں وہیں ایک مسلما ن اس امر کی تحقیق کے بعد مبد أ سے معاد تک صحیح نتیجہ نکال کر اسلامی عقائد تک رسائی حاصل کرے گا لیکن یہ بحث وتحقیق ایک عظیم مجمو عہ کی طا لب ہے اور اس کتاب میںاس کی گنجا ئش نہیں ہے اور ہم ان کے اخبار کی تحقیق کے سلسلے میں قرآن کریم( عھدین '' تو ریت اور انجیل'' ) اور دیگر اسلامی مصادر پر تکیہ اور انحصار کریں گے ایسے اخبار جنکی تحقیق ہمارے گزشتہ بیا نات اور اس کتاب میں آنے والے آیندہ مباحث کو درک کرنے اور سمجھنے کے لئے ضروری ہے
قرآ نی آیات کی تفسیر میں بھی صرف انھیں مطا لب کے بیان پر اکتفا ء کر یں گے جن پر کتاب کے مطالب کا درک کرنا اور سمجھنا موقوف ہے. اب خداوند عالم کی تا ئید و تو فیق سے بحث کا عنوان ان آیات کی تحقیق قراردیں گے جن میں بعض اسلامی اصطلا حا ت جیسے! وحی ، نبوت، رسالت،آیت، بشیر اور نذیر کی تعریف کی گی ہے، یعنی وہی مطا لب کہ آئندہ بحثیں جن کے محور پر گردش کریں گی.