50%

جانے سے بدلتا نہیں منظر تو مجھے کیا

جانے سے بدلتا نہیں منظر تو مجھے کیا

وہ یاد مجھے کرتا ہے اکثر تو مجھے کیا

٭

میں جیسا ہوں ایسا ہی مجھے ہونا تھا صاحب

کچھ لوگ اگر مجھ سے ہیں بہتر تو مجھے کیا

٭

تسکین مجھے دیتے ہیں اشعار یہ میرے

کھلتے نہیں تم پر مرے جوہر تو مجھے کیا

٭

جب گھر سے میں نکلا تو کسی نے نہیں روکا

اب لاکھ بلاتا ہے مرا گھر تو مجھے کیا

٭

میں عشق کروں گا کہ مرے خوں میں ہے شامل

وہ شخص نہیں میرا مقدر تو مجھے کیا

٭

دشمن ہے تو دشمن کی نظر سے اسے دیکھوں

وہ روز ملا کرتا ہے ہنس کر تو مجھے کیا

٭