2%

آیت ۱۱۱

( يَوْمَ تَأْتِي كُلُّ نَفْسٍ تُجَادِلُ عَن نَّفْسِهَا وَتُوَفَّى كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ وَهُمْ لاَ يُظْلَمُونَ )

قيامت كا دن وہ دن ہوگا جب ہر انسان اپنے نفس كى طرف سے دفاع كرنے كے لئے حاضر ہوگا اور ہر نفس كو اس كے عمل كا پورا پورا بدلہ ديا جائے گا اور كسى پر كوئي ظلم نہيں كيا جائے گا _

۱_ قيامت ہر انسان كا اپنے نفس( عقائد ، كردار ، عواطف) سے سخت دفاع كرنے كا دن ہے _

يوم تا تى كلّ نفس تجدل عن نفسه

۲_ تمام انسان ، قيامت كے دن اپنى سرنوشت كے بارے ميں پريشان ہيں _يوم تا تى كلّ نفس تجدل عن نفسه

ہر شخص كا اپنے نفس سے دفاع اور مجادلہ كرنا اس بات پردليل كہ روز قيامت لوگ پريشان ہو ں گے _

۳_ قيامت كے دن ہر شخص كى توجہ اور كوشش، فقط اپنا ذاتى دفا ع كرنے كى طرف مبذول ہوگى _

يوم تا تى كلّ نفس تجدل عن نفسه

۴_ روزقيامت ،مغفرت اور خدا كى وسيع رحمت كے جلوہ اور ظہور كرنے كا دن ہے_

انّ ربّك ...لغفور رحيم _ يوم تا تى كل نفس تجدل عن نفسه

مذكورہ تفسير اس نكتہ پر موقوف ہے كہ ''يوم'' ''لغفوررحيم'' كے ليے ظرف ہو _

۵_ قيامت كے دن تمام انسان مغفرت ورحمت الہى كے سخت محتاج ہيں _

انّ ربّك من بعدها لغفور رحيم_ يوم تا تى كل نفس تجدل عن نفسه

مذكورہ تفسير اس مطلب كو مد نظر ركھتے ہو ئے ہے كہ ما قبل آيت مغفرت اور رحمت الہى كى بشارت دے رہى ہے اور مغفرت كے وعدہ كى بشارت