25%

روح طیبہ کی فضا میں ہے مِرے تن میں نہیں

روح طیبہ کی فضا میں ہے مِرے تن میں نہیں

"کون کہتا ہے مِری پرواز گلشن میں نہیں "

٭

آپ کے صدقے میں سب کچھ دے دیا اللہ نے

کونسی نعمت مِرے بھرپور دامن میں نہیں

٭

ہے محیطِ ہر دو عالم سبز گنبد کی بہار

کونسا منظر مِرے آقا کے مسکن میں نہیں

٭

آپ کے اوصاف لفظوں میں بیاں کیسے کروں

اتنی گنجائش ابھی توصیف کے فن میں نہیں

٭

گریۂ ہجرِ محمد میں انوکھا لطف ہے

جو مزہ آنکھوں کے جل تھل میں ہے ساون میں نہیں

٭

جس کے پتوں پر نہ ہو تحریر نامِ مصطفےٰ

ایسا کوئی پیڑ میرے گھر کے آنگن میں نہیں

٭

آپ کے روضے کی جالی سے جو چھنتی ہے ایاز

وہ تجلی وقت کے تاریک روزن میں نہیں

٭٭٭