25%

ہم جو تمہیدِ ثنا باندھتے ہیں

ہم جو تمہیدِ ثنا باندھتے ہیں

ایک اُمّی کی عطا باندھتے ہیں

٭

ہم کہاں ا ور کہاں نعتِ رسول

"ہم بھی اک اپنی ہوا باندھتے ہیں "

٭

مرحبا حسنِ قدم کی مدحت

روز مضمون نیا باندھتے ہیں

٭

تابِ خورشیدِ رسالت کی قسم

ہم تو سورج کو دیا باندھتے ہیں

٭

مدحِ آقا میں حریمِ دل کو

خلوتِ غارِ حرا باندھتے ہیں

٭

پر کشا ہوتا ہے طیبہ کا خیال

رختِ جاں سوئے بقا باندھتے ہیں

٭