9%

مسدسِ (۲۸)

شریفوں کی اولاد بے تربیت ہے

تباہ ان کی حالت بری ان کی گت ہے

کسی کو کبوتر اڑنے کی لت ہے

کسی کو بٹیریں لڑانے کی دھت ہے

چرس اور گانجے پہ شیدا ہے کوئی

مدک اور چنڈو کا رسیا ہے کوئی

***

سدا گرم انفار سے ان کی صحبت

ہر اک رند اوباش سے ان کی ملت

پڑھے لکھوں کے سایہ سے ان کو وحشت

مدارس سے تعلیم سے ان کو نفرت

کمینوں کے جرگے میں عمریں گنوانی

انہیں گالیاں دینی اور آپ کھانی

***

نہ علمی مدارس میں ہیں ان کو پاتے

نہ شائتہم جلسوں میں ہیں آتے جاتے

پہ میلوں کی رونق ہیں جا کر بڑھاتے

پڑے پھرتے ہیں دیکھتے اور دکھاتے

کتاب اور معلم سے پھرتے ہیں بھاگے

مگر ناچ گانے میں ہیں سب سے آگے

***