9%

مسدسِ (۲۹)

نہ مطلب نگاری کا ان کو سلیقہ

نہ دربار داری کا ان کو سلیقہ

نہ امید واری کا ان کو سلیقہ

نہ خدمت گزاری کا ان کو سلیقہ

قلی یا نفر ہو تو کچھ کام آئے

مگر ان کو کس مد میں کوئی کھپائے

***

نہیں ملتی روٹی جنہیں پیٹ بھر کے

وہ گزرا ان کرتے ہیں سو عیب کر کے

جو ہیں ان میں دوچار آسودہ گھر کے

وہ دن رات خواہاں ہین مرگِ پدر کے

نمونے یہ اعیان و اشراف کے ہیں

سلف ان کے وہ تھے خلف ان کے یہ ہیں

***

وہ اسلام کی پود شاید یہی ہے

کہ جس کی طرف آنکھ سب کی لگی ہے

بہت جس سے آئندہ چشمِ بہی ہے

بقا منحصر جس پہ اسلام کی ہے

یہی جان ڈالے گی باغِ کہن میں ؟

اسی سے بہار آئے گی اس چمن میں ؟

***