چار یار رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
" عن ابن بریدة عن ابیه قال "قال رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم ان الله امرنی یحب اربعة و اخبر نی انه یحبهم قیل یا رسول الله اسمعهم لنا قال علی منهم ،یقول ذالک ثلا ثة و ابوذر و المقداد و سلمان و امرنی احبهم و اخبرنی انه یحبهم "
(جامع ترمذی جلد دوم ص ۵۷۴ مطبوعہ :نو لکشور پریس لکھنؤ)
"حضرت ابن بریدہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ جناب رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا "اللہ تعالی نے مجھے چار شخصوں سے محبت کرنے کا حکم دیا ہے اور مجھے خبر دی ہے کہ میں (اللہ) بھی ان( چاروں ) کو دوست رکھتا ہوں ۔ کسی نے آپ سے دریافت کیا یا رسول اللہ ان کے نام ہم کو بتا ئیں (رسول اللہصلىاللهعليهوآلهوسلم نے) فرمایا ،"علی ان میں سے ہے "۔اور آپ نے یہ تین مرتبہ ارشاد فرمایا اور حضرت ابوذر (غفاری) حضرت مقداد (بن اسود)اور حضرت سلمان( فارسی) اور حضور نے مجھے (روای کو) ان کی محبت کو حکم دیا ہے ۔اور خبر دی ہے کہ میں بھی(حضورصلىاللهعليهوآلهوسلم ) ان کو اپنا یار رکھتا ہوں "
حدیث منقولہ بالا میں رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے چار یاروں کا تعارف اس جامع انداز میں کروایا ہے کہ اس سے بڑھ کر اور کوئی فضیلت نہیں ہوسکتی جو کسی غیر معصوم ہستی کو نصیب ہو سکے کہ اللہ تعالی نے ان چاربزرگواروں کی محبت کا حکم صادر فرمایا ہے اور ان کو اپنا دوست قرار دیا ہے اور رسولصلىاللهعليهوآلهوسلم کو بھی تاکید فرمائی ہے کہ وہ ان کو اپنا یار بنا ئے رکھے ۔