دوم یار نبیصلىاللهعليهوآلهوسلم حضرت ابوذر الصدیق رضی اللہ عنہ
حضرت ابوذر غفاری رحمت اللہ علیہ اسلام کی ایسی عظیم شخصیت ہیں جنھوں نے اسلام نظریات کی ہر قدم پر جان جوکھوں میں ڈال کرحفاظت ونصرت فرمائی ۔آپ دین حق کے نڈر سپائی ،بے باک مبلغ ،عزم واستقلال کے پیکر مظلوم صحابی رسولصلىاللهعليهوآلهوسلم تھے۔ آپ کبھی لذت غم وشدائد کو عارضی خوشیوں کے ہاتھوں فروخت نہ فرمایا ۔آپ کے حوصلہ منداور جراءت افزاء جذبات ایمانی بڑی بڑی آزمائش میں غالب نظر آتے ہیں ۔اس میں شک نہیں اس حق گو اور صدیق امت ہستی کو اشاعت حق کی بھاری قیمت اداکرنی پڑی لیکن ایک لمحہ کے لئے بھی یہ سرفروش اسلام باطل کے سامنے سرنگوں نہ ہوا ہر طرح کی مصیبت کو ہنسی خوشی قبول کیا لیکن سچ کو آنچ نہ آنے دی ،عشق دین الہی کی مستی میں جابرسلطان سے ٹکراجانے والے اس بہادرصحابی رسولصلىاللهعليهوآلهوسلم کوجس طرح اس کی زندگی میں نشانہ ظلم وجور بنا گیا بعد ازوقت بھی ان سے بغض وکینہ کے تیز ہتھیاروں سے انتقام لینے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی گئی ۔قصیدہ خوانان حکومت نے آپ کے تاریخ وجود کے نقش ونگار کو محض حکمرانوں کی محبت وعقیدت میں دھندلاکر نے کی تمام کوششیں صرف کیں کبھی اس بزرگ عظیم کو اس کے آقا ومولا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم