7%

اہمیت اخلاص

اخلاص ،یعنی انسان کے کردار ورفتار کا ریا، تظاہر اور تمام شرک آمیز امور سے پاک ہونا یہ بہت اہم اور باارزش صفات میں سے ہے کہ خداوند کریم نے اپنے بعض بندوں کو عطا کی جو عالی مراتب رکہتے ہیں ۔خداوند متعال حضرت موسیٰ (ع)  کے بارے میں فرماتا ہے :

'' وَ اذکر فی الکتاب موسیٰ انَّه کَانَ مخلصاًوَ کَانَ رَسولاًنَبیّاً ''(1)

اور اس کتاب میں موسیٰ کا ذکر کیجئے وہ یقیناً برگزیدہ نبی مرسل تہے ۔

اور حضرت یوسف (ع) کے بارے میں فرمایا :

''انَّه من عبَادنَا المخلصین ''(2)

کیونکہ یوسف ہمارے برگذیدہ و مخلص بندوں میں سے تہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

[1] ۔ سورہ مریم  آیت: 51

[2]۔ سورہ یوسف آیت: 24