7%

مقدمہ مترجم

بسم الله الرحمن الرحیم

الحمد للّٰه الذی جعلنا من المتمسکین بولا یة علی بن ابی طالب

وصلّی اللّٰه علی محمّد وآله الا ئمة المعصومین

تمام تعریفیں پرور دگار عالم کے لئے ہیں جو عالمین کا خالق و مالک ہے اور بے شمار درود و سلام ہو اس کے آخری نبی حضرت محمد مصطفی اور ان کی عترت طاہرہ پر جنہوں نے اپنی تعلیمات کے ذریعے بشریت کی راہنمائی فرمائی اور انسانوں کو گمراہی و ضلالت سے نکال کر ہدایت کا راستہ دکہا یا ۔

قارئین کرام ! کا میابی کی خواہش انسان کی فطرت میں شامل ہے ہر انسان کا میاب زندگی کا خواہاںہے لیکن اکثر صحیح راہنما میسر نہ آنے سے انسان کی یہ خواہش پوری نہیں ہو تی اور اسے نا کامی کا منہ دیکہنا پڑتا ہے ۔ آپ کے پیش نظر یہ کتاب آیت اللہ سید مرتضیٰ مجتہدی سیستا نی مد ظلہ کی فارسی کتاب ''اسرار موفقیت '' کا ترجمہ ہے یہ کتاب کا میابی کی تلاش و جستجو کرنے والوں کے لئے انمول تحفہ اور یأس و نا امید ی میں مبتلا افراد کے لئے امید کی کرن ہے ۔

اس کتاب میں معاشرے کی ضروریات کے مطابق کچہ موضو عات کو زیر بحث لا یا گیا ہے ۔ موضوعات کی مناسبت سے خاندان عصمت وطہارت علیہم السلام کے فرامین نے کتاب کو چار چاند لگا  دیئے ہیں۔ ترجمے کے دوران آسان ، عام فہم اور سلیس اردو کا استعما ل کیا گیاہے ۔ ثقیل اور غیر مانوس کلمات سے پر ہیز کیا گیا ۔ البتہ اس بات کا فیصلہ تو قارئین فرمائیں گے کہ میں مفاہیم  ومطالب کو منتقل کرنے میں کس حد تک کامیاب رہا پہر بہی آپ سے استدعا ہے کہ ترجمے میں نقائص سے ضرور مطلع فرمائیں ۔