پیغمبر اکرم (ص) نے امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام سے فرمایا:
''یٰا عَلِیُّ یَتَفٰاخَرُوْنَ أَهْلَ السَّمٰاء بِمَعْرِفَتِکَ وَ یَتَوَسَّلُوْنَ اِلَی اللّٰهِ بِمَعْرِفَتِکَ وَ اِنْتِظٰارِ أَمْرِکَ'' (2)
یا علی!آسمانی موجودات و مخلوقات تمہاری معرفت پر فخر کرتی ہیں اور تمہاری معرفت اور تمہارے امر کے انتظار سے خدا وند کریم سے متوسّل ہوتے ہیں۔
اس بناء پر اہل آسمان کی معرفت افتخار و شناخت اور آسمان کے ساکنین کا انتظار ان کے توسّل کے سبب ہی ہے۔
جی ہاں!حتی کہ آسمانی موجودات و مخلوقات بھی اس دن کا انتظار کر رہی ہیں جب پوری کائنات پر امیر المؤمنین حضرت علی بن ابیطالب علیہ السلام کی مطلق ولایت کابول بالاہو گا اور حضرت بقیة اللہ الاعظم عجل اللہ فرجہ الشریف کے دست قدرت سے کوئی طاغوت اور شیطانی طاقت بچ نہیں پائے گی۔اس دن کسی گھر میں کوئی غم نہیں ہو گا اور پوری دنیا پر معارف اہلبیت علیھم السلام کا نور پھیل جائے گا۔
--------------
[1]۔ بحار الانوار:ج40ص64