یہاں پر بعض افراد کے ذہن میں ایک بہت ہی اہم سوال آسکتا ہے کہ نیکیوں میں سبقت لے جانے کا کیا مطلب ہے اور حضرت مہدی عجل اللہ فرجہ الشریف کے ان تین سو تیرہ اصحاب با وفا میں کون کون سی ایسی خوبی ہے کہ وہ دوسروں لوگوں پر سبقت لے جا ئیں گے اور عظیم مرتبہ پر فائز ہوں گے ؟!
اگر ہم سر چشمہ وحی سے دریافت کریں تو امام محمد باقر علیہ السلام کی حدیث، مذکورہ آیت کی تفسیر کرتی ہے :
''أَلْخَیْرٰاتُ:أَلْوِلاٰیَةُ لَنٰا أَهْلَ الْبَیْتِ '' (1)
''خیرات سے مراد ہم اہل بیت کی ولایت ہے ''
انسان ولایت کی قبولیت میں جتنی بھی کوشش کرے گا اتنی ہی اس کی روح قوی ہوتی چلی جائے گی نیز غیر معمولی طاقت کا مالک بن جائے گا ۔ پھر حسب دلخواہ وہ مادی اور غیر مادی موجودات پر بھی حکومت کر سکتا ہے جیسا کہ مرحوم علامہ بحرالعلوم کے اس بے مثال واقعہ سے معلوم ہوتا :
--------------
[1]۔ مرحوم نعمانی کی کتاب الغیبہ ، ص314